Home سیاست پرویزالہیٰ و دیگر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل خارج

پرویزالہیٰ و دیگر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل خارج

Share
Share

لاہور: سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی ، ان کی اہلیہ قیصرہ الٰہی اور ان کے صاحبزادے و سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج کردی گئی۔

چودھری پرویز الہٰی کے 4 صوبائی اور دو قومی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی گئی ، جسٹس احمد ندیم ارشد نے فیصلہ سنایا ۔

پرویز الہٰی کے این اے 64گجرات، پی پی32، 34، این اے 69منڈی بہاؤ الدین ، پی پی 42منڈی ، این اے59 تلہ گنگ، پی پی23 تلہ گنگ سے کاغذات مسترد ہوئے تھے۔

مونس الہٰی کے دو قومی اور دو صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل بھی خارج کردی گئی۔

مونس الہٰی کے این اے 64گجرات، پی پی32، 34 این اے 69منڈی بہاؤ الدین کاغذات مسترد ہوئے تھے۔

اس کے ساتھ ساتھ پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کے تمام حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی گئی۔

گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کی ایپلٹ ٹربیونل نے سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی، ان کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ اور ان کے صاحبزادے و سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...