Home سیاست پی ٹی آئی کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کیخلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

پی ٹی آئی کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کیخلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

Share
Share

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کیخلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔

سابق وزیر اعظم کی جانب سے عمر خان نیازی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی، جس میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پولیس نے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا، سابق وزیر اعظم کو اغواء کیا گیا ہے، پولیس کے پاس کوئی فیصلہ نہیں تھا۔

لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی کہ عدالت آج ہی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرے، عدالت عالیہ پنجاب پولیس کی جانب سے سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...