Home Uncategorized ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

Share
Share

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17 سمیت متعدد نئی پراڈکٹس متعارف کرا دیں۔

کمپنی نے اپنی نئی پراڈکٹس کی رونمائی کیلیفورنیا میں منعقد ہونے والی لانچنگ تقریب میں کی۔

تقریب میں آئی فون ایئر ماڈل بھی متعارف کرایا گیا جس کو کمپنی کے سی ای او ٹِم کُک نے گیم چینجر قرار دیا۔

ایپل کے مطابق یہ ماڈل کمپنی کا اب تک کا سب سے پائیدار آئی فون ہے اور اس کی قیمت 999 ڈالر سے شروع ہو رہی ہے۔

کمپنی کے مطابق بیس ماڈل آئی فون 17 میں ایک روشن اور اسکریچز کی زیادہ مزاحمت کرنے والی اسکرین ہوگی۔

اس کے علاوہ ڈیوائس میں ایک نئی A19 پروسیسر چپ ہوگی، جو تھری نینو میٹر (3NM) چپ میکنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ بنائی جائے گی اور اس میں ڈیوائس پر مصنوعی ذہانت کے فیچرز کے لیے بہتر صلاحیتیں ہیں۔

کمپنی نے ایونٹ میں اپنے ایئر پوڈز پرو وائرلیس ہیڈ فونز اور تازہ ترین اسمارٹ واچ میں بلڈ پریشر مانیٹر بھی متعارف کرایا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ڈی آئی خان میں طوفانی بارش اور آندھی سے 6 افراد جاں بحق، 47 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور گردونواح میں شدید طوفانی ہواؤں کے ساتھ...