Home سیاست جسٹس منصور شاہ کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ تقرری کے نوٹیفکیشن کیلئے درخواست دائر

جسٹس منصور شاہ کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ تقرری کے نوٹیفکیشن کیلئے درخواست دائر

Share
Share

لاہور:لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس منصورعلی شاہ کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست وکیل ندیم شبلی نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ، درخواست میں وفاقی حکومت، وزیر اعظم اور صدر پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواستگزارنے درخواست کے متن میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے تحت سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج نے سپریم کورٹ کا چیف جسٹس بننا ہے، جسٹس منصورعلی شاہ اب سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں ، جسٹس منصور علی شاہ کی تعیناتی کو وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری متنازعہ بنا رہے ہیں۔

درخواست میں درخواست گزارکا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے پاس آئین میں ترمیم کے لیے مطلوبہ ایم این ایز کی تعداد نہیں ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن ان کے حلف سے پہلے جاری ہو گیا تھا۔

آخر میں درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ حکومت جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...