Home سیاست کے پی کے گرفتار سرکاری ملازمین کیخلاف درج مقدمے کے اخراج اور ملازمین رہائی کے لیے درخواست دائر

کے پی کے گرفتار سرکاری ملازمین کیخلاف درج مقدمے کے اخراج اور ملازمین رہائی کے لیے درخواست دائر

Share
Share

اسلام آ باد:خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت نے ڈی چوک احتجاج کے دوران کے پی کے گرفتار سرکاری ملازمین کیخلاف درج مقدمے کے اخراج اور ملازمین رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں گرفتار صوبائی ملازمین کیخلاف تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں درخواست میں آئی جی اسلام آباد پولیس ، ڈی آئی جی، ایس ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ سنگجانی کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت سے گرفتار اہلکاروں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ خیبرپختونخواہ کی سرکاری گاڑیاں صوبائی حکومت کو واپس کرنے کے احکامات بھی جاری کئے جائیں ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سرکاری اہلکار اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پْرامن احتجاج میں شریک تھے، اعلیٰ حکام کی ہدایت پر سرکاری ملازمین احتجاج میں شریک تھے، ایمرجنسی کی صورت میں قیمتی جانیں بچانے کے لیے سرکاری ملازمین احتجاج میں شریک تھے،وزیر اعلیٰ کے پروٹوکول کے لیے آفیشلز اور سرکاری گاڑیاں شامل تھیں، اسلام آباد پولیس نے مظاہرین کیساتھ سرکاری ملازمین کو گرفتار کرکے انکی گاڑیاں بھی پکڑ لیں ،سرکاری ملازمین 1122 میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے، سرکاری افسران قانونی طور پر ڈیوٹی سر انجام دینے کے پابند تھے۔

Share
Related Articles

اپوزیشن گرینڈ الائنش کا کل ہر صورت قومی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

اسلام آباد:اپوزیشن گرینڈ الائنس نے کانفرنس روکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے...

گورننس کے پورے ماڈل کو بہتر بنانے کے لیے ایک نئی نسل کی ضرورت ہے، جسٹس محسن اختر کیانی

اسلام آباد:سلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا...

افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے، شہباز شریف

تاشقند: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ازبکستان پاکستان کا...

احسن بھون جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے

اسلام آباد:پاکستان بار کونسل نے احسن بھون کو ممبر جوڈیشل کمیشن بنانے...