Home سیاست سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز تعیناتی سے زیر التواء مقدمات کا بوجھ کم ہوگا،پاکستان بار

سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز تعیناتی سے زیر التواء مقدمات کا بوجھ کم ہوگا،پاکستان بار

Share
Share

 

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے حکومت کو سیاسی و آئینی مقدمات کیلئے آئینی عدالت کے قیام کی اہم تجویز دیدی۔

پاکستان بار کونسل نے کہا کہ حکومت آئینی ترمیم کرکے آئینی عدالت قائم کرے، آئینی عدالت کے قیام سے سپریم کورٹ پر سیاسی و آئینی مقدمات کا بوجھ ختم ہوگا۔

پاکستان بار کونسل نے ایڈہاک ججز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو ایڈہاک ججز لگانے کی تجویز بارکونسلز نے دی تھی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے بارز کی تجویز پر ایڈہاک ججز کیلئے جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کیا۔

بار نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ ججز کا زیادہ وقت سیاسی مقدمات میں گزر جاتا ہے، سیاسی مقدمات کی وجہ سے عام سائلین کے مقدمات تاخیر کا شکار ہو جاتے ہیں، سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز تعیناتی سے زیر التواء مقدمات کا بوجھ کم ہوگا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز تعیناتی کی مخالفت کی جارہی ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے اس فیصلے کو سپریم جوڈیشل کونسل میں بھیجنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...