Home سیاست محسن نقوی کی چیئرمین پی سی بی تقرری، وزیراعظم آفس سے جواب طلب

محسن نقوی کی چیئرمین پی سی بی تقرری، وزیراعظم آفس سے جواب طلب

Share
Share

اسلام آباد :اسلام آباد ہائی کورٹ نے محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے وفاق، وزیر اعظم آفس،کابینہ ڈویژن اور وزارت بین الصوبائی رابطہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزار شہری محمد میثم کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

عدالت نے گزشتہ روز سماعت کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ درخواست گزار کے مطابق آئین کے مطابق منتخب اور نگران وزیراعظم میں فرق ہے۔

نگران وزیراعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کا پیٹرن انچیف نہیں ہو سکتا۔ چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کا اختیار بطور پیٹرن انچیف صرف منتخب وزیراعظم کے پاس ہے۔ عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...