Home سیاست چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی، پارلیمانی کمیٹی کے لئے ارکان نام مانگ لیے گئے

چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی، پارلیمانی کمیٹی کے لئے ارکان نام مانگ لیے گئے

Share
Share

اسلام آباد: ملک میں 26ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی لیڈرز سے کمیٹی ارکان کے نام مانگ لیے، کمیٹی کے لیے 8 ارکان قومی اسمبلی اور چار سینیٹ سے لیے جائیں گے۔

کمیٹی ججز کے پینل میں سے چیف جسٹس پاکستان کا انتخاب عمل میں لائے گی۔

چیف جسٹس ریٹائرمنٹ سے 3روز قبل 3سینئر ججز کا پینل اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کریں گے اور اسپیکر قومی اسمبلی چیف جسٹس کی تقرری کے لیے ججز کا پینل کمیٹی کو ارسال کریں گے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...