Home سیاست نئے چیف جسٹس کی تعیناتی، اسپیکر نے چیئرمین سینیٹ سے پارلیمانی کمیٹی کے نام مانگ لئے

نئے چیف جسٹس کی تعیناتی، اسپیکر نے چیئرمین سینیٹ سے پارلیمانی کمیٹی کے نام مانگ لئے

Share
Share

اسلام آباد: چیف جسٹس کی تقرری کے لیے مشاورتی عمل شروع ہوگیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین سینیٹ کو خط ارسال کردیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین سینیٹ کی آرٹیکل 175اے کی جانب چیئرمین سینیٹ کی توجہ مبذول کروائی اور خط میں لکھا ہے کہ آرٹیکل 175اے کی شق 3اے کے تحت خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا قیام عمل میں لانا ہے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کیلئے سینیٹ ممبران کے نام دیئے جائیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، سنی اتحاد کونسل اور ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈرز سے رابطے کیے ہیں اور اسپیکر نے خصوصی کمیٹی کیلئے پارلیمانی لیڈرز سے شام تک نام مانگ لیے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے بھی پارلیمانی لیڈر سے رابطہ کیا ہے اور پارلیمانی کمیٹی کیلئے نام دینے کی ہدایت کی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے آج ہی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل متوقع ہے۔ وزارت قانون چیف جسٹس سے سینئر ججز کا پینل دینے کیلئے رابطہ کرے گی۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے خصوصی کمیٹی کیلئے راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، فاروق ایچ نائیک کے نام سامنے آگئے، اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ لیڈر کو خط ارسال کر دیئے۔ جے یو آئی کی جانب سے سینٹر کامران مرتضیٰ کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا ممبر بنائے جانے کا امکان ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیف ویپ اعجاز جاکھرانی نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کیلئے نام اسپیکر کو ارسال کردیئے۔ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کیلئے قومی اسمبلی سے راجہ پرویز اشرف اور نوید قمر کا نام آگیا۔ پیپلز پارٹی نے سینیٹ سے فاروق ایچ نائیک کا نام خصوصی کمیٹی کیلئے ارسال کردیا۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہے،علی امین گنڈاپور

ڈی آئی خان: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے...

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...

تحریک انصاف کا 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)...