Home سیاست وزیراعظم کی دھاوا ناکام بنانے پر محسن نقوی، اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کی تعریف

وزیراعظم کی دھاوا ناکام بنانے پر محسن نقوی، اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کی تعریف

Share
Share

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی، اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پر دھاوے کو ناکام بنانے کے لیے پولیس نے شاندار کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد کے تازہ ترین حالات پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں امن و امان کی صورت حال قابو میں رکھنے کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ، اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی ستائش کی اور کہا کہ اسلام آباد پر دھاوے کو ناکام بنانے کے لیے اسلام آباد پولیس نے شان دار کردار ادا کیا، پاک فوج، پنجاب پولیس اور رینجرز کے دستوں نے بھی اسلام آباد میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل حمید شاہ نے عوام کے جان و مال کا تحفظ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، قوم یہ قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی، شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ہدایت کی کہ شہید کے اہل خانہ کا مکمل طور پر خیال رکھا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا، صورت حال تیزی سے معمول کی طرف لوٹ رہی ہے، معیشت کی ترقی اور مملکت خداداد کی خوش حالی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کو پاکستان کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی ہے، دنیا پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی معترف ہے، سیاسی مخالف پاکستان کی ترقی میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں، پاکستان کی معیشت کے حوالے سے کسی کو غیر قانونی طور پر عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے اور پاکستان میں ہونے والی بین الاقوامی تقاریب معمول کے مطابق ہوں گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی کے بہترین اور اعلیٰ معیار کے انتظامات کیے جا رہے ہیں جس پر پوری توجہ ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران کہا کہ اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں، صورت حال تیزی سے معمول پر آ رہی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم شہبازشریف کو سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی واپسی پر بھی بریفنگ دی اور آگاہ کیا کہ سری لنکا میں قید 56 پاکستانی قیدی آج وطن واپس پہنچیں گے اور وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے تمام اخراجات برداشت کریں گے۔

وزیراعظم نے سری لنکا سے قیدیوں کی واپسی کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ اور وفاقی وزیر نجکاری کی کوششوں کی تعریف کی۔

Share
Related Articles

وفاقی کابینہ میں توسیع،صدر مملکت آج نئے وفاقی وزرا سے حلف لیں گے

اسلام آباد:وفاقی کابینہ میں توسیع کے فیصلے کے تحت نئے وزرا آج...

اپوزیشن گرینڈ الائنش کا کل ہر صورت قومی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

اسلام آباد:اپوزیشن گرینڈ الائنس نے کانفرنس روکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے...

گورننس کے پورے ماڈل کو بہتر بنانے کے لیے ایک نئی نسل کی ضرورت ہے، جسٹس محسن اختر کیانی

اسلام آباد:سلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا...

افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے، شہباز شریف

تاشقند: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ازبکستان پاکستان کا...