Home سیاست اپنا گھر اپنی چھت کے پروگرام کی منظوری ،عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے ایک بڑا پراجیکٹ لارہے ہیں،مریم نواز

اپنا گھر اپنی چھت کے پروگرام کی منظوری ،عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے ایک بڑا پراجیکٹ لارہے ہیں،مریم نواز

Share
Share

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئندہ دو ماہ کیلیے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلیے بڑا پروجیکٹ لانے کا عندیہ دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 13واں اجلاس ہوا جس میں عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے جبکہ کابینہ نے چیف منسٹر روشن گھرانہ ، اپنا گھر اپنی چھت کے پروگرام کی منظوری دے دی۔

صوبائی کابینہ نے ”اپنا گھر،اپنی چھت“ کے ماڈل گھر کی منظوری دی، جس کے تحت شہر میں 5 مرلے اور دیہات میں 10مرلے تک پلاٹ پرگھر بنانے کیلئے شہریوں کو حکومت 15لاکھ روپے فراہم کرے گی جبکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر قرض لینے والوں سے تین ماہ تک کوئی قسط نہیں کی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں دسمبر تک پنجاب میں اسپیڈو کے بعد الیکٹرو بسیں چلانے کی منظوری جبکہ بھکی، بلوکی اور قائداعظم سولر پارک سے ڈائریکٹ ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے انڈسٹریل پارک کوسستی بجلی فراہم کرنے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب بھر میں 100یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کو سولر ہوم سیلوشن فراہم کرنے کی منظور دی گئی جبکہ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ دو ماہ میں عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے ایک اور بہت بڑا پراجیکٹ لارہے ہیں۔

صوبائی کابینہ نے 8 ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو ریونیو سروسز کیلئے رجسٹریشن ایکٹ 1908 میں ترمیم، پنجاب گورنمنٹ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی، راولپنڈی سے مری تک ٹورسٹ گلاس ٹرین کی فزیبلٹی اسٹڈی کی منظوری بھی دی۔

علاوہ ازیں انڈسٹریز کو براہ راست بجلی کی فراہمی کیلئے پنجاب گرڈ کمپنی کے قیام، لاہور میں الیکٹرو بسیں چلانے کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی جس کے تحت 27 بسیں دسمبر تک آجائیں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ مری کی سیاحتی ترقی کے لئے گلاس ٹرین میرا خواب ہے، یہ صرف پنجاب کا نہیں بلکہ پاکستان کا اپنی طرز کا پہلا منفرد پراجیکٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 ممالک میں اورسیز پاکستانیوں کو لینڈ رجسٹریشن اور اہم دستاویزات کی سروس فراہم کی جائے گی۔

Share
Related Articles

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...

وفاقی کابینہ اجلاس: حج پالیسی 2027-30 کی سفارشات منظور، گندم مسائل پر کمیٹی تشکیل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس اسلام آباد: Shehbaz Sharif...

سابق وفاقی وزیر کو 26 سال قبل دی گئی سزا کالعدم قرار

سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواست منظور کر لی اسلام آباد: Anwar Saifullah...

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...