Home نیوز پاکستان سہیل ناصر کی ڈپٹی چیئرمین نیب تعیناتی کی منظوری

سہیل ناصر کی ڈپٹی چیئرمین نیب تعیناتی کی منظوری

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے سہیل ناصر کو ڈپٹی چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) اور احتشام قادر کو پراسیکیوٹر جنرل نیب لگانے کی منظوری دے دی۔

سید احتشام قادر شاہ کو پراسیکیوٹر جنرل نیب تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سید احتشام قادر شاہ کی تقرری تین سال کے لیے کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے پراسیکیوٹر جنرل نیب کا تقرر چیئرمین نیب کی سفارش پر کیا۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کیلئے مالیاتی ایڈوائزر کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرِ صدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز پر بھی اجلاس ہوا۔

وزیر اعظم نے پی آئی اے کے معاملات پر فیصلہ سازی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں سے ان اداروں کا خسارہ پورا کرنا مزید ممکن نہیں، پی آئی اے اور خسارے میں چلنے والے دیگرسرکاری اداروں کی نجکاری مزید تیز کی جائے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم سے عمان کے سلطان کاٹیلیفونک رابطہ، موجودہ علاقائی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو عمان کے سلطان ہیثم...

ایم ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

اسلام آباد:این ڈی ایم اے نے پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان...

اسحاق ڈار 18 سے 19 مارچ تک ریاض کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 18 سے...

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے مینز ہاکی ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کر دیا

سویٹزرلینڈ:انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے بیلجیئم اور نیدر لینڈز میں ہونے والے مینز...