Home کھیل پاک بھارت ٹاکرا،ذکاء اشرف کا کل بھارت جائیں گے

پاک بھارت ٹاکرا،ذکاء اشرف کا کل بھارت جائیں گے

Share
Share

لاہور:چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے کل انڈیا جائیں گے۔کہتے ہیں انڈیا کے خلاف اہم میچ سے قبل ٹیم کے لیے یہی پیغام ہے کہ لڑکے بے خوف ہو کر کھیلیں جیسا کہ وہ پہلے کھیلتے ہیں۔

ذکا اشرف نے یہ فیصلہ اس بات کی تصدیق کے بعد کیا ہے کہ پاکستانی میڈیا کو آئی سی سی ورلڈ کپ کی کوریج کے لئے ویزوں کا اجراء کیا جائے گا۔

ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارت جانا مؤخر کر دیا تھا لیکن اب وہ اس بات کی تصدیق کے بعد بھارت جارہے ہیں کہ پاکستانی صحافیوں کو میگا ایونٹ کی کوریج کے لیے ویزا حاصل کرنے کے لیے اپنے پاسپورٹ جمع کرانے کو کہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ دفتر خارجہ کے ساتھ ان کی بات چیت نے ویزے میں تاخیر کے حوالے سے مثبت پیشرفت حاصل کرنے میں مدد کی ہے، وہ اس بات سے بھی بہت خوش ہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں اب تک عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور دونوں میچز میں فتح حاصل کی ہے، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور پوری قوم ان کھلاڑیوں کے ساتھ ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ان کے بھارت جانے کا مقصد پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، انڈیا کے خلاف اہم میچ سے قبل ٹیم کے لیے یہی پیغام ہے کہ لڑکے بے خوف ہو کر کھیلیں جیسا کہ وہ پہلے کھیلتے ہیں۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...