Home کھیل ورلڈ کپ، بھارت نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

ورلڈ کپ، بھارت نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

Share
Share

نئی دہلی: بھارت میں منعقدہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے نویں میچ میں بھارت نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے باآسانی ہرا دیا ۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ کے نویں میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے۔

273 رنز کا ہدف بھارت نے کپتان روہت شرما کی سنچری کی بدولت 2 وکٹوں کے نقصان پر 35 اوورز میں بآسانی حاصل کرلیا۔

بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور ایشان کشن نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ایشان کشن 47 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار سنچری سکور کی، انہوں نے 84 گیندوں پر 5 چھکوں اور 16 چوکوں کی مدد سے 131 رنز بنائے اور راشد خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

ویرات کوہلی 55 رنز اور شریاس ائیر 25 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے، افغانستان کی جانب سے دونوں وکٹیں راشد خان نے حاصل کیں۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...