Home نیوز پاکستان پنجاب میں عام انتخابات کے لیے 4 ارب 10 کروڑ روپے فنڈ کی منظوری

پنجاب میں عام انتخابات کے لیے 4 ارب 10 کروڑ روپے فنڈ کی منظوری

Share
Share

لاہور: پنجاب میں عام انتخابات میں فول پروف انتظامات اور سکیورٹی کے لیے 4 ارب 10 کروڑ روپے فنڈ کی منظوری دے دی گئی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مناواں میں پنجاب کینسر کیئر ہسپتال کے قیام کے لیے 8 ارب روپے فنڈ کی بھی منظوری دی گئی۔
صحت سہولت پروگرام کے تحت علاج معالجے کے لیے نئے اقدامات کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ پرامن ماحول کے لیے الیکشن کمیشن سے بھرپور تعاون کریں گے، تمام جماعتوں کو آزادانہ انتخابی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔
ان کاکہناتھا کہ فری اینڈ فیئر الیکشن کا انعقاد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور تمام جماعتوں کو یکساں لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جائے گی۔
محسن نقوی نے مزید کہاکہ امیدواروں کو جلسہ کرنے اور بینرز و پوسٹر لگانے کی اجازت ہوگی تاہم قومی اداروں کے خلاف تقاریر پر کارروائی کی جائے گی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...