Home سیاست سندھ کے تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظوری

سندھ کے تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظوری

Share
Share

اسلام آباد: سندھ حکومت نے صوبے کے تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی ہے کہ عدالتوں کی جانب سے بھرتیوں پر عائد پابندی بھی ختم کرائی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی وزراء، مشیران ، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور متعلقہ سیکریٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں سندھ کابینہ نے تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظور دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر قانون اور ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ وہ عدالتوں سے بھرتیوں پر پابندی کو ختم کروائیں۔

دوران اجلاس وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج امپرومنٹ پراجیکٹ ( کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) ڈونر ایجنسیز کے تعاون سے 100 ملین ڈالر کے پراجیکٹس شروع کیے ہیں؛ کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی پراجیکٹ صاف پانی کی فراہمی ، واٹر بورڈ کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانےکے لیے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کی مجموعی لاگت کا 40 فیصد ورلڈ بینک ، 40 فیصد اے آئی آئی بی اور 20 فیصد سندھ حکومت ادا کرے گی۔

اجلاس میں سندھ حکومت نے اپنے حصے کے 646.756 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ سندھ کابینہ نے لاڑکانہ یونیورسٹی کے لیے 400 ملین روپے کی بھی منظوری دی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...