Home سیاست بیرون ملک نئے پاکستانی سفیروں کی تعیناتی کی منظوری مل گئی

بیرون ملک نئے پاکستانی سفیروں کی تعیناتی کی منظوری مل گئی

Share
Share

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بیرون ملک نئے پاکستانی سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی سفارش پر کل 18 ممالک میں نئے پاکستانی سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قاسم محی الدین آزربائیجان، نوید بخاری عمان میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، کامران اختر آسٹریا، رخسانہ افضال تھائی لینڈ، زاہد رضا ماریشیس، ظہور احمد اسپین میں پاکستان کے نئے سفیر کے طور پر فرائض انجام دینگے۔

فیصل عزیز نیوزی لینڈ، احسن وگن ترکمانستان، رابعیہ شفیق سنگاپور میں پاکستان کی نئی سفیر ہونگی، مراد اشرف جنجوعہ برازیل، ارشد جان پٹھان رومانیہ، عمران حیدر میانمار میں پاکستان کے نئے سفیر تعینات کر دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق خالد اعجاز پرتگال، محمود اختر محمود آئیوری کوسٹ، ظفر اقبال کویت، ملک فاروق کمبوڈیا جبکہ خودایار مری ویتنام میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نئے تعینات سفیروں کی سمری پر دستخط کر دیئے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...