Home sticky post 4 گرل فرینڈ سے جھگڑا،عاشق کی طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر چھلانگ لگانے کی کوشش

گرل فرینڈ سے جھگڑا،عاشق کی طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر چھلانگ لگانے کی کوشش

Share
Share

نیویارک:امریکا میں ایک شخص نے اپنی گرل فرینڈ سے جھگڑنے کے بعد طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جیٹ بلیو فلائٹ 161 میں پیش آیا جب ایک شخص نے جہاز سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔
رپورٹس کے مطابق فلائٹ میں موجود مسافروں نے بتایا ہے کہ مذکورہ شخص فون پر گرل فرینڈ سے جھگڑا کر رہا تھا۔
مسافروں کے مطابق اس کا جھگڑا اتنا بڑھا کہ وہ غصے میں اٹھ کھڑا ہوا اور اس نے ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کی تاہم فلائٹ میں موجود ایف بی آئی ایجنٹ نے اس کو قابو کیا۔
بعد ازاں اس شخص کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا جس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Share
Related Articles

دنیا کا امیر ترین شخص کون؟فوربز نے 2025 کی فہرست جاری کر دی

نیویارک: امریکی جریدے فوربز نے 2025 کیلئے دنیا کے امیر ترین افراد...

بانی پی ٹی آئی کی علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت دیدی

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان نے علی امین گنڈاپور اور کے...

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی انٹراسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد

لاہور:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس(آئی ایس سی)...