Home سیاست بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن سے دلائل طلب

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن سے دلائل طلب

Share
Share

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن سے دلائل طلب کرلیے۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ، جج ارشد جاوید نے چار ضمانتوں پر سماعت کی۔

سپیشل پراسیکیوٹر نے ضمانتوں پر دلائل کیلئے مہلت طلب کی ، عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسکیوشن سے دلائل طلب کر لیے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ بانی ہی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلیمان صفدر نے چار ضمانتوں پر دلائل مکمل کر رکھے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی مسلم لیگ نون کا آفس جلانے سمیت چار ضمانتیں کورٹ نمبر 3 میں زیر سماعت ہیں، بانی پی ٹی آئی نے 12 مقدمات میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہے۔

دیگر 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں ایڈمن کورٹ میں زیر التوا ہیں، اے ٹی سی ایڈمن کورٹ کے جج کا تبادلہ ہو چکا ہے، بانی پی ٹی آئی نے مسلم لیگ نون کا آفس جلانے ، کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے اور نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کنٹینر جلانے سمیت 4 مقدمات میں ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں۔

عمران خان کی جناح ہاوٴس اور عسکری ٹاور حملہ سمیت 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں کورٹ نمبر 1 میں زیر سماعت ہیں۔

Share
Related Articles

آج امریکا کے لئے ایک تاریخی دن ہے، عوام صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں،محسن نقوی

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے...

پی ٹی آئی کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہے،علی امین گنڈاپور

ڈی آئی خان: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے...

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...