Home سیاست مسلح اقدام ریاست کا استحقاق، خودکش حملے شریعت کے منافی ہیں، اسلامی نظریاتی کونسل

مسلح اقدام ریاست کا استحقاق، خودکش حملے شریعت کے منافی ہیں، اسلامی نظریاتی کونسل

Share
Share

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا مسلح اقدام صرف ریاست کا استحقاق ہے، خود کش حملے شریعت کے منافی ہیں۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے 235 ویں اجلاس میں متعدد امور زیر غور آئے، اجلاس کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کچھ عناصر کی طرف سے مسلح اقدامات متفقہ اعلامیہ پیغام پاکستان کے خلاف ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا امید ہے آئندہ پارلیمنٹ پیغام پاکستان کے فتوے اور اعلامیے کو پارلیمانی تائید دلائے گی، کونسل نے احتجاج کے شرعی طریقے کے متعلق ایک تفصیلی ضابطہ اخلاق کی منظوری دی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کاروبار مملکت کو اسلام کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق چلایا جائے، اپنے شہریوں کے حقوق کی ادائیگی اور ان کا تحفظ یقینی بنایا جائے، انسان کی بنیادی ضروریات روٹی، کپڑا اور مکان کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اپنے جائز حقوق کیلئے احتجاج کا ہر وہ طریقہ اختیار کیا جاسکتا ہے جو شرعی مفاسد سے پاک ہو۔

مزید کہا گیا کہ جو احتجاج بذات خود کسی دوسرے غیرشرعی کام اور حرام امور پر مشتمل ہو وہ جائز نہیں، دوران احتجاج لوگوں کی جانوں کو ضائع کرنا، اذیت پہنچانا، املاک کو نقصان پہنچانا جائز نہیں ہے، زبردستی لوگوں کو احتجاج میں شامل ہونے پر مجبور کرنا، گالم گلوچ کرنا جائز نہیں ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کونسل نے قراردیا کہ کسی مسلمان کو کافر قرار دینا نہایت حساس معاملہ ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...