Home سیاست آرمی چیف کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات

آرمی چیف کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات

Share
Share

راولپنڈی :پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے دورہ امریکا کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔آرمی چیف نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کیلئے مسئلہ کشمیرکا پرامن حل ناگزیر ہے، تنازع کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

آئی ایس پی آکے مطابق انتونیو گوتریس نے نیو یارک میں اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر آمد پر آرمی چیف کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور پاک فوج و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عالمی امن و استحکام میں تعاون کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے اقوام متحدہ کی تمام سنجیدہ کوششوں میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا اور سیکرٹری جنرل سے گفتگو میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے غزہ کی صورتحال اور جنگ بندی پر بھی زور دیا۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں جنرل عاصم منیر نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کیلئے مسئلہ کشمیرکا پرامن حل ناگزیر ہے، تنازع کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں کی مذمت کی اور بھارتی اقدامات کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...