Home نیوز پاکستان آرمی چیف سےورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان کی ملاقات، جنرل عاصم منیرنےکامیابی پر مبارکباددی

آرمی چیف سےورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان کی ملاقات، جنرل عاصم منیرنےکامیابی پر مبارکباددی

Share
Share

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن محمد حمزہ خان نے ملاقات کی۔آرمی چیف نے نوجوان چیمپیئن کو ملک کے لیے اعزاز لانے والی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔

آ ئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ "آپ جیسی صلاحیتیں ہم سب کے قابل فخر ہیں. آپ کی عظیم کامیابی اس قوم کی عظیم صلاحیت کو بھی اجاگر کرتی ہے”فوج ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کی حمایت جاری رکھے گی اور انہیں تعلیمی حصول اور کھیلوں میں مکمل تعاون فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ”ہمارے نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں اور توجہ، لگن اور محنت کے ساتھ ایسا کچھ نہیں جو پاکستان حاصل نہیں کر سکتا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...