Home سیاست آرمی چیف کی سعودی ولی محمد بن سلمان سے ملاقات، علاقائی امن،دفاع اور سیکورٹی تعاون پر گفتگو

آرمی چیف کی سعودی ولی محمد بن سلمان سے ملاقات، علاقائی امن،دفاع اور سیکورٹی تعاون پر گفتگو

Share
Share

راولپنڈی :پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیرسعودی عرب کا سرکاری دورہ، سعودی قیادت سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماوٴں نے علاقائی امن و سلامتی، دو طرفہ دفاع اور سیکورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر نے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماوٴں نے علاقائی امن و سلامتی، دو طرفہ دفاع اور سیکورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ۔

ملاقات میں شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، سعودی وزیر دفاع جنرل فیاض بن حمید الرویلی، چیف آف جنرل اسٹاف سعودی مسلح افواج اور انجینئر طلال عبداللہ العتیبی کے معاون وزیر دفاع اور دیگر اعلیٰ عسکری قیادت موجود تھی۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی برادرانہ اور مضبوط تعلقات ہیں اور دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مستقبل میں بھی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ آرمی چیف نے پاکستان کے لیے گرمجوشی کے جذبات اور حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...