Home سیاست آرمی چیف کاٹلہ فائرنگ رینج جہلم کا دورہ ،فیلڈ فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ

آرمی چیف کاٹلہ فائرنگ رینج جہلم کا دورہ ،فیلڈ فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ

Share
Share

راولپنڈی :پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فائرنگ رینج جہلم کا دورہ کیا، انہوں نے فیلڈ فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آپریشنل مشقیں انجام دینے میں فضائیہ، آرمی ایوی ایشن اور زمینی دستوں کی ہم آہنگی کو سراہا۔

آرمی چیف نے فوجیوں کی جنگی مہارت اور جارحانہ جذبے کی تعریف کی اور فوجیوں کے بلند حوصلے و جنگی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔

چیف آف آرمی اسٹاف کے پہنچنے پر کور کمانڈر 4 کور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر جنرل عاصم منیر کو مشقوں کے مقررہ مقاصد سے آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان مشقوں کا مقصد چیلنجنگ ماحول میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...