Home sticky post 2 آرمی چیف کا کرسمس کے موقع پر راولپنڈی کے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ کا دورہ

آرمی چیف کا کرسمس کے موقع پر راولپنڈی کے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ کا دورہ

Share
Share

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کرسمس کے موقع پر راولپنڈی کے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ کا دورہ کیا اور اقلیت کو قومی فخر اور قوت کا ذریعہ قرار دیا۔آرمی چیف نے کہا کہ کرسمس ہمیں ہمدردی، سخاوت اور خیرسگالی کے آفاقی اصولوں کی یاد دلاتی ہے، جو ہماری متنوع قوم کو جوڑنے والی بنیاد ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کرسمس کے موقع پر راولپنڈی کے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ میں مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کی خوشیاں منائیں۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ یہ دورہ باہمی ہم آہنگی اور شمولیت کے جذبے کو اجاگر کرتا ہے، مسیحی برادری نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی شرکت پر اظہارِ تشکر کیا۔ جنرل عاصم منیر نے اس موقع پر مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد دی۔

آرمی چیف نے کہا کہ کرسمس ہمیں ہمدردی، سخاوت اور خیرسگالی کے آفاقی اصولوں کی یاد دلاتی ہے، جو ہماری متنوع قوم کو جوڑنے والی بنیاد ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالا نے مسیحی برادری اور اقلیتوں کی پاکستان کی ثقافتی، سماجی، معاشی اور قومی ترقی میں نمایاں خدمات کو سراہا۔آرمی چیف نے اقلیت ہمارے لیے قومی فخر اور قوت کا ذریعہ قرار دیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل عاصم منیر نے قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قائد اعظم کی بصیرت افروز قیادت، پختہ عزم اور اایمان، اتحاد اور تنظیم کے اصولوں پر سختی سے کاربند رہنے کی وجہ سے پاکستان کا قیام ممکن ہوا۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ قائداعظم کے آزادی، مساوات اور مذہبی رواداری کے اصول آج بھی قوم کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ آج کے دن ہم یہ عہد کریں کہ قائداعظم کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے، پاکستان کو ایک پرامن اور خوشحال ملک بنانے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

Share
Related Articles

جنید اکبر نے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے پبلک...

عطاء تارڑ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی سے متعلق حقائق بتا دیے

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسکائی نیوز کو انٹرویو...

بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان کی معیشت پر بڑا اثر نہیں پڑے گا،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...