Home نیوز پاکستان یوم آزادی پر آرمی چیف کا ریٹائرڈ فوجی افسران کے اعزاز میں پرقار استقبالیہ

یوم آزادی پر آرمی چیف کا ریٹائرڈ فوجی افسران کے اعزاز میں پرقار استقبالیہ

Share
Share

راولپنڈی :پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق یوم آزادی پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ریٹائرڈ فوجی افسران کے اعزاز میں استقبالیے کا اہتمام کیا۔

تقریب میں ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ریٹائرڈ افسران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل سید عاصم منیر نے ملک کے تحفظ کیلئے ریٹائرڈ فوجی جوانوں و افسران کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سابق فوجی افسران پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

آرمی چیف نے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے متحد رہنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ریٹائرڈ قیادت پاکستان کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرتی رہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ ے جعلی خبروں اور پراپیگنڈے کے خطرات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ فوجی افسران و جوانوں اور قوم کی غیر متزلزل حمایت سے ایسی تمام سازشوں کو ناکا م بنا دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ اس موقع پر ریٹائرڈ افسران و جوانوں نے پاک فوج کی قیادت پر اعتماد اور یقین کا اظہار کرتے ہوئے بیرونی و داخلی سکیورٹی کو درپش خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کا مقصد پاک فوج کی حاضر اور ریٹائرڈ قیادت میں مضبوط تعلق کو ظاہر کرنا تھا، ریٹائرڈ افسران و جوان ملک کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے متحد ہیں۔

Share
Related Articles

مومنہ اقبال کی شہرت سے جڑا افسوسناک واقعہ، بہن رمشا اقبال کا انکشاف

والد کے انتقال سے متعلق جذباتی انکشاف لاہور: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال...

آن لائن حج پورٹل نے ڈیڑھ لاکھ رجسٹریشن کا سنگِ میل عبور کر لیا

ڈیجیٹل حج نظام میں اہم پیش رفت اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور...

صدرِ مملکت نے اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے

اوگرا آرڈیننس 2002ء میں اہم ترامیم کراچی: صدرِ مملکت آصف علی زرداری...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...