Home نیوز پاکستان ایس سی اواجلاس، اسلام آباد میں فوج نے سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

ایس سی اواجلاس، اسلام آباد میں فوج نے سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

Share
Share

اسلام آباد:شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے اسلام آباد میں فوج نے سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کے دستوں نے ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال رکھا ہے، پاک فوج کے دستوں کا ڈی چوک سمیت ریڈ زون میں گشت جاری ہے۔

وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیئے تھے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی مناسبت سے 5 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک اسلام آباد میں فوج تعینات رہے گی۔

دوسری جانب وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے رات گئے ڈی چوک اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ پاک آرمی کے جوان بھی موجود تھے، وزیر داخلہ نے ڈیوٹی پر معمور پاک فوج اور پولیس کے جوانوں کا حوصلہ بڑھایا۔

وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں کا مورال بلند ہے، آئی جی اور جوان بھی جاگ رہے ہیں، اس وقت سب سے اہم چیز ایس ای او کانفرنس ہے، ہمارے ہاں مختلف بین الاقوامی وفود آرہے ہیں، میرا خیال تھا یہ لوگ واپس چلے جائیں گے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ اب مجھے ان کی نیت بالکل واضح نظر آرہی ہے، ان کا مقصد بڑے ایونٹ کو سبوتاڑ کرنا ہے، اس وقت پولیس، ایف سی، رینجرز اور آرمی سب موجود ہیں، وزیراعلیٰ کے پی جب ہماری حدود میں پہنچیں گے تب دیکھیں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس سے قبل کہا تھا کہ کسی کو دارالحکومت میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ امن وامان کو قائم رکھنے اور شہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Share
Related Articles

پارا چنار امداد، 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

پشاور:پارا چنار کے لیے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن...

ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

ڈی آئی خان:نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے...

زلزلہ متاثرین کیس، وفاقی و صوبائی حکومت، ایرا سے رپورٹ طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے زلزلہ متاثرین کیس میں زلزلہ...

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ایف بی آر کو ایک ہزار گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت

اسلام آباد:سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کو 6 ارب...