Home نیوز پاکستان شمالی وزیرستان میں فورسز اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ، 6 خوارج ہلاک،لیفٹیننٹ کرنل اور 5 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں فورسز اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ، 6 خوارج ہلاک،لیفٹیننٹ کرنل اور 5 جوان شہید

Share
Share

راولپنڈی :شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے خلاف 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب کارروائی کی گئی اور لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت خوارج کے خلاف آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت پانچ جوانوں سمیت شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ شہید ہونے والے جوانو ں میں لانس نائیک محمد اللہ، لانس نائیک اختر زمان، لانس نائیک شاہد اللہ، لانس نائیک یوسف علی، سپاہی جمیل احمد جام شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، علاقے میں پائے جانے والے دیگر خارجیوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہیدکا تعلق فیصل آباد سے ہے، جنہوں نے سوگواران میں اہلیہ اور تین بیٹے چھوڑے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 30 سالہ لانس نائیک محمد اللہ شہید کا تعلق ضلع خیبر، 30 سالہ لانس نائیک اختر زمان شہید کا تعلق لکی مروت، 29 سالہ لانس نائیک شاہد اللہ کا تعلق ضلع ٹانک، 31 سالہ لانس نائیک یوسف علی شہید کا تعلق لوئر اورکزئی، 26 سالہ سپاہی جمیل احمد شہید کا تعلق ضلع سوات سے ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...