Home نیوز پاکستان پشاور میں ٹائم سینٹر میں آتشزدگی سے 200 کے قریب دکانیں جل کر خاکستر

پشاور میں ٹائم سینٹر میں آتشزدگی سے 200 کے قریب دکانیں جل کر خاکستر

Share
Share

پشاور: ٹائم سینٹر میں آتشزدگی سے 200 کے قریب دکانیں جل گئیں۔ عمارت میں لگی آگ پر 7 گھنٹے بعد 80 فیصد قابو پا لیا گیا۔

پشاور میں صدر روڈ پر واقع ٹائم سینٹر میں آگ لگنے سے 200 کے قریب دکانیں جل گئیں، کروڑوں روپے نقصانات کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق عمارت میں لگی آگ پر 7 گھنٹے بعد 80 فیصد قابو پا لیا گیا۔

پولیس کے مطابق صدر بازار کو مکمل سیل کیا گیا جب کہ صدر کے اندر باہر سے گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

ریسکیو1122 کے مطابق ٹائم سینٹر میں 4 افراد سامان کے لیے گئے اور پھنس گئے جنہیں نکال لیا گیا ہے، ٹائم سینٹر میں 130 سے زیادہ فائرفائٹرز اور 26 فائرویکلز، 4 واٹر بروزرز، 4 ایمبولینسز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف رہے جب کہ آگ بجھانے کے لیے پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ اور خیبر سے فائر ویکلز اور فائر فائٹرز طلب کیے گئے۔

ریسکیو 1122 نے بتایا کہ موبائل سینٹر میں موجود بیٹریوں، یو پی ایس اور موبائل ایکسسیریز پھٹنے سے آگ کی شدت بڑھی تاہم موبائل سنٹر کے عقب میں واقع گھروں سے لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ رات 3 بجے کے قریب صدر روڈ پر موبائل کی ایکسسریز کا کاروبار کرنے والے ٹائم سینٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی، آگ اس قدر شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلازے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے پلازے میں موبائل بیٹریوں میں زیادہ نقصان پہنچایا جو آگ کے باعث پھٹنے لگی تھی آگ سے پلازے میں کاونٹر سمیت 2سو دکانیں جل کر راکھ بن گئیں، 7 گھنٹے سے آگ پر قابو نہ پایا جاسکا تاہم آخری اطلاعات تک آگ پر قابو پانے کا سلسلہ جاری تھا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...