Home سیاست پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے انتظامات مکمل

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے انتظامات مکمل

Share
Share

اسلام آباد: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ پنجاب بلدیاتی انتخاب میں ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کی سہولت نہیں دی جاسکتی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں ممبران،اسپشل سیکرٹری و دیگر افسران شریک ہوئے۔

الیکشن کمیشن کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور شیڈول مکمل طور پر تیار ہے، پنجاب میں انتخابی گروپس کی رجسٹریشن کا عمل 17جولائی تک مکمل ہوجائے گا۔

الیکشن کمیشن کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ پنجاب بلدیاتی انتخاب میں ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کی سہولت نہیں دی جاسکتی، صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں لوکل گورنمنٹ رولز 35 فور میں ضروری ترمیم کردی ہے، الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم ضروری ہے تاکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور رولز میں تصادم نہ ہو۔

الیکشن کمیشن نے لوکل گورنمنٹ رولز 2022 میں ضروری ترمیم کے لئے پنجاب حکومت کو خط لکھنے کی ہدایت کردی ۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...