Home Uncategorized چین میں انتقال کرنے والی طالبہ کی لاش پاکستان لانے کے لیے انتظامات مکمل

چین میں انتقال کرنے والی طالبہ کی لاش پاکستان لانے کے لیے انتظامات مکمل

Share
Share

بیجنگ :چین میں وفات پانے والی طالبہ کی لاش پاکستان لانے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارت خانے نے فرحانہ مشتاق کی میت کی وطن لانے کے لیے انتظامات کر لیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی طالبہ کی میت کو تیانجنگ سے بیجنگ ایئر پورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پی آئی اے کی پرواز میت لے کر کل صبح اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے گی۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا تھا کہ بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ چین میں انتقال کر جانے والی طالبہ کی یونیورسٹی اور اہلِ خانہ سے رابطے میں ہے۔

ترجمان نے کہا تھا کہ پاکستانی سفارتخانے کی مداخلت پر انشورنس کمپنی نے طالبہ کے ورثاء کو معاوضے کی ادائیگی پر رضامندی ظاہر کی اور یونیورسٹی نے طالبہ کی میت کی منتقلی کے اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش کی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...