Home Uncategorized چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ،امریکا

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ،امریکا

Share
Share

واشنگٹن :چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی گرفتاری پر امریکا کا ردعمل بھی آ گیا۔امریکا نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیدیا۔

ترجمان امریکی دفتر خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر سیاستدانوں کے خلاف کیسز پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جمہوری اصولوں کے احترام اور قانون کی حکمرانی کا کہتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔

عدالتی فیصلے کے بعد لاہور پولیس کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو زمان پارک لاہور میں اپنی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...