Home سیاست پرویز الٰہی گوجرانوالا کی عدالت سے بریت کے بعد ایک اور مقدمہ میں گرفتار

پرویز الٰہی گوجرانوالا کی عدالت سے بریت کے بعد ایک اور مقدمہ میں گرفتار

Share
Share

گوجرانوالا:گوجرانوالا کی عدالت سے کرپشن سے متعلق دو مقدموں میں بریت کے بعد پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے الزام میں سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو پھر گرفتار کرلیا گیا۔

اینٹی کرپشن نے چوہدری پرویز الہی کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کیا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 کی 12 غیر قانونی بھرتیاں کیں۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق پنجاب اسمبلی میں فیل شدہ امیدواروں کو ریکارڈ میں ردو بدل کرکے بھرتی کیا گیا تھا، بھرتی کے عمل میں گھپلوں کے لیے جعلی ٹیسٹنگ سروسز کی خدمات لی گئیں، انکوائری میں جعلی بھرتیاں ثابت ہوئی ہیں۔

اینٹی کرپشن کی ٹیمیں چوہدری پرویزالہی کو لے کر لاہور روانہ ہوگئی ہیں۔

قبل ازیں گوجرانوالا کی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کو عدم شواہد کی بنیاد پر دونوں مقدمات میں بری کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ نے دونوں مقدمات میں محفوظ فیصلہ سنادیا۔ پرویز الہی کے خلاف گوجرانوالا کے تھانہ اینٹی کرپشن میں دو مقدمات درج تھے اور ان پر الزام تھا کہ گجرات میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکوں کے دوران مبینہ طورپر رشوت لی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو مقدمے سے بری کردیا تھا جس پر پرویز الہی کو گوجرانوالا میں درج مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...