Home کھیل پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنا دیا گیا

پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنا دیا گیا

Share
Share

پیرس: پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے پاکستان کے اولمپیئن ارشد ندیم کو جیولن تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل دے دیا گیا۔

پیرس کے ایتھلیٹکس اسٹیڈیم میں ایک رنگارنگ تقریب میں ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنایا گیا اور ان کے حریف ایتھلیٹس کو کانسی اور چاندی کا تمغہ دیا گیا۔

جیولن تھرو کے مقابلے میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے چاندی اور گریناڈا کے ینڈرسن پیٹرز کو کانسی کا میڈل حاصل کیا۔

قبل ازیں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خالد محمود نے کہا تھا کہ ارشد ندیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، ارشد ندیم اس گولڈ میڈل کے حقیقی حقدار تھے، حکومت سندھ کے اعلانات سن کر خوشی ہوئی۔

یاد رہے کہ اولمپیئن ارشد ندیم نے پاکستان کے لیے 40 برس بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا، انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے وہ پہلے پاکستانی بن گئے۔

اولمپیئن ارشد ندیم نے 92.97 میٹرز دور تھرو پھینک کر جیولن میں نیا اولمپک ریکارڈ بھی قائم کیا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...