Home کھیل ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان شاہینز نے پرتھ اسکارچرز کو 17 رنز سے ہرادیا

ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان شاہینز نے پرتھ اسکارچرز کو 17 رنز سے ہرادیا

Share
Share

 

ڈارون: پاکستان شاہینز نے ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پرتھ اسکارچرز کو 17 رنز سے شکست دے دی۔

ہفتے کے روز کھیلے گئے میچ میں کپتان محمد حارث نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان شاہینز نے20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر188 رنز اسکور کیے۔
پرتھ اسکارچرز 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر171 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔

پاکستان کی اننگز میں عثمان خان 57 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ ان کی اننگز میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

صاحبزادہ فرحان نے ایک چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے36 رنز کی اننگز کھیلی ۔ عرفات منہاس نے ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 31 اور کپتان محمد حارث نے 25 رنز بنائے۔

عثمان خان اور عرفات منہاس نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 66 رنز کا اضافہ کیا جبکہ عثمان خان اور محمد حارث کی چوتھی وکٹ کی شراکت میں 45 رنز بنے۔

میتھیو اسپورس نے 54 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔

پرتھ اسکارچرز کی دو وکٹیں صرف 21 رنز پر گرگئیں جس کے بعد کورے ویزلے اور جوئیل کرٹس نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 58 رنز کا اضافہ کیا لیکن ویزلے نے تین چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 54 رنز اسکور کیے۔

پاکستان شاہینز کی طرف سے عباس آفریدی اور جہانداد خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنا دوسرا میچ اتوار کو میلبرن اسٹارز کے خلاف کھیلے گی۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...