Home سیاست ارشد شریف قتل ازخود نوٹس،چھٹیوں کے بعد سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل

ارشد شریف قتل ازخود نوٹس،چھٹیوں کے بعد سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل

Share
Share

 

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے معروف صحافی ارشد شریف قتل کے ازخودنوٹس کی سماعت کے لیے جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا جو چھٹیوں کے بعد سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے اجلاس میں لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ اکثریتی رائے سے کیا گیا اور جسٹس منصور علی شاہ کی تجویز پر جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ بنایا گیا۔

لارجر بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کی تشکیل کا فیصلہ دو ایک کے تناسب سے ہوا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ برقرار رکھنے کی رائے دی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ تشکیل دینے کی رائے دی، جس سے جسٹس منیب اختر نے بھی اتفاق کیا۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے اکثریتی رائے پر جسٹس جمال مندوخیل سربراہی میں لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ کیا تاہم چیف جسٹس کی رائے تھی کہ ارشد شریف قتل کیس چھٹیوں کے دوران تین رکنی بینچ کو ہی سننا چاہیے۔

سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ ارشد شریف قتل کیس کی سماعت اب گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی تھی اور جسٹس منصور علی شاہ نے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ کمیٹی کو بجھوا دیا تھا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...