Home highlight نئے سال کا تحفہ،حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی

نئے سال کا تحفہ،حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی

Share
Share

اسلام آباد:نئے سال کا تحفہ،حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کرتے ہوئے پیٹرول فی لیٹر 10 روپے 28 پیسے سستا کر دیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 28 پیسے کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 253 روپے 17 پیسے مقرر کردی گئی جبکہ پرانی قیمت 263 روپے 45 پیسے تھی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 57 پیسے کمی کردی گئی ہے اور فی لیٹر نئی قیمت 257 روپے 8 پیسے ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل فی لیٹر قیمت 265 روپے 65 پیسے تھی۔

حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجاویز کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ردوبدل کیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2026 سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...