Home sticky post 2 پاکستان میں سال نو کا آغاز، شاندار آتش بازی، ہوائی فائرنگ

پاکستان میں سال نو کا آغاز، شاندار آتش بازی، ہوائی فائرنگ

Share
Share

اسلام آباد/کراچی:پاکستان میں بھی سال 2026ء کا آغاز ہوگیا، جنگ اپنے قارئین کو سال نو کی مبارک باد پیش کرتا ہے۔

نیا سال شروع ہوتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ شروع ہوگیا۔ کراچی اور کوئٹہ میں میوزیکل نائٹ کا اہتمام، لاہور میں لبرٹی چوک اور کراچی میں گورنر ہاؤس میں شاندار آتش بازی کی گئی۔

سال نو کے آغاز کا سلسلہ نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ سے ہوا، آسٹریلیا، جاپان، چین، انڈونیشیا، بنگلادیش، نیپال، بھارت کے بعد نئے سال نے پاکستان کا رخ کرلیا۔

رات 12 بجتے ہی پاکستان بھر میں 2026ء کی آمد پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا، کئی شہروں میں آتش بازی کی گئی۔

پاکستان میں سال 2025 کا آخری سورج غروب ہوگیا
دنیا کے کئی ممالک میں سال نو کا آغاز ہوگیا
سال نو پر لاقانونیت میں ملوث افراد کو سیف سٹی کیمروں سے پکڑیں گے: کراچی پولیس چیف
شہر شہر لوگ ایک دوسرے کو مبارک باد اور نئے سال کو خوش آمدید کہتے نظر آئے، کہیں میوزیکل شو ہوا تو کہیں ہلا گلہ اور شور شرابا۔

کراچی میں سال نو کے آغاز کا جشن منانے کےلیے شہری دیوانہ وار مگن ہوگئے کئی گاڑی سواروں نے ہارن بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔

آتش بازی کے مناظر کے باعث لوگوں کی نظریں آسمان پر جم گئیں، منچلوں نے ساحل سمندر سی ویو پر نئے سال کی آمد کا جشن منایا۔

دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، ملتان، پشاور، کوئٹہ، سکھر اور حیدر آباد میں بھی سال نو کے موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...