Home سیاست جوڈیشل عدالت سے اسد قیصر کی ضمانت منظور، دوبارہ گرفتار

جوڈیشل عدالت سے اسد قیصر کی ضمانت منظور، دوبارہ گرفتار

Share
Share

مردان: نو مئی کو توڑ پھوڑ کے مقدمات میں جوڈیشل عدالت سے ضمانت ملنے کے باوجود اسد قیصر رہا نہیں ہوسکے، ضمانت کے فوری بعد انہیں صوابی پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کرلیا۔

مردان کی جوڈیشل عدالت کے مجسٹریٹ مثل عادل کے روبرو سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ جج نے اسد قیصر کی ضمانت منظور کرلی۔

یاد رہے کہ اسد قیصر پر 9 مئی کو نجی املاک کے توڑ پھوڑ کے مقدمات درج ہیں، وہ ایک ہفتہ سے مردان جیل میں، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو تھانہ پڑانگ چارسدہ میں درج مقدمے میں ضمانت ملنے کے باوجود گرفتار کرلیا گیا تھا۔

آج بھی جوڈیشل کورٹ سے ضمانت ملنے کے باجود اسد قیصر کو رہا نہ کیا جاسکا، صوابی پولیس نے انہیں 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...