Home سیاست الیکشن کمیشن ’’بلے‘‘ کا نشان واپس کردے تو پی ٹی آئی سنی اتحاد میں ضم ہوجائیگی، اسد قیصر

الیکشن کمیشن ’’بلے‘‘ کا نشان واپس کردے تو پی ٹی آئی سنی اتحاد میں ضم ہوجائیگی، اسد قیصر

Share
Share

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن آف پاکستان حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات کو تسلیم اور پارٹی کا انتخابی نشان ‘بلا’ واپس کرتا ہے تو ان کی جماعت سنی اتحاد کونسل میں “ضم” ہوجائے گی۔

نجی چینل کے شو پر انٹرویو کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کے حمایتی یافتہ امیدوار سنی اتحاد کونسل میں رہیں گے اور ہم ضم بھی ہوجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پارٹی کو حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد اپنا انتخابی نشان واپس مل جاتا ہے تو، “دونوں (جماعتیں) ضم ہو جائیں گی”۔ کیا قانون میں اس کی گنجائش ہے؟ سے متعلق سوال کے جواب میں اسد قیصر نے کہا کہ ان کی پارٹی قانونی ماہرین سے مشاورت کر رہی ہے۔

کیا پی ٹی آئی کے حمایتی یافتہ امیدواروں کا سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونا درست فیصلہ ہوگا؟ کے سوال کے جواب میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا کہ اس ضمن میں پارٹی نے خاطر خواہ”مشاورت” کی تھی اور چند ایک آپشنز ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے سے متعلق انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کی قانونی ٹیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا چاہیے۔ مخلوط حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ایک جعلی حکومت اس ملک کی معاشی صورتحال کو نہیں سمجھ سکتی، ان کے پاس فیصلے کرنے کی صلاحیت یا اختیار بھی نہیں ہے، وہ خود ہی بھاگ جائیں گے۔”

اسد قیصر نے آئندہ چار سے پانچ ماہ میں تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت تشکیل پائے گی اور حقیقی معنوں میں عوامی مینڈیٹ کی حامل ہوگی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...