Home تازہ ترین اسد قیصر کا عمر ایوب کی گرفتاری کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

اسد قیصر کا عمر ایوب کی گرفتاری کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

Share
Share

پشاور:سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمر ایوب کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عمر ایوب کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کل پشاور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست داخل کرنے کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کی، عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب سمیت پانچ رہنماؤں کو گرفتار کیا ہے۔

عدالت کے فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد سابق وزیر قانون راجا بشارت کو بھی جیل سے نکلتے ہی گرفتار کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی کارکن عظیم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

تحریک انصاف کے رہنما احمد چٹھہ کو بھی حراست میں لے کر پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کردیا گیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...