Home سیاست اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمان کو فون، رابطہ بڑھانے کی خواہش کا اظہار

اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمان کو فون، رابطہ بڑھانے کی خواہش کا اظہار

Share
Share

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال پر گفتگو کی، اسد قیصر کی جانب سے دونوں جماعتوں میں رابطوں کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان نے جواب میں کہا کہ سابق ملاقاتوں میں کچھ تحفظات کی بات کی تھی پہلے ان کو دور کرنے کی ضرورت ہے، دونوں جماعتوں میں مستقل رابطوں کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ بیرون ملک سے واپسی پر تحفظات کو دور کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل بنائیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...