Home سیاست اسد عمر طبیعت ناسازی پر کراچی کے نجی اسپتال منتقل

اسد عمر طبیعت ناسازی پر کراچی کے نجی اسپتال منتقل

Share
Share

کراچی: سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو طبیعت ناسازی پر سندھ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی طبعیت ناساز ہوگئی اور اچانک طبیعت بگڑنے پر اسد عمر نے ریسکیو ایمبولینس 1122 سے رابطہ کیا جس پر سندھ ریسکیو ایمبولینس 1122 پانچ منٹ میں اسد عمر کو گھر سے اسپتال پہنچانے پہنچ گئی۔

سابق وفاقی وزیر کو کمر میں درد کی شکایت پر گھر سے اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسد عمر نے ریسکیو ایمبولینس 1122 کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سندھ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس سروس استعمال کرتے ہیں، ایک زبردرست سروس ہے اور ایمبولینس سروس بین الاقوامی معیار کی ہے جبکہ اسٹاف بھی پیشہ ورانہ صلاحیت رکھتا ہے، کراچی میں یہ سروس کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...