Home سیاست آصفہ بھٹو کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی درخواست پھر خارج،الزامات بے بنیاد ثابت

آصفہ بھٹو کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی درخواست پھر خارج،الزامات بے بنیاد ثابت

Share
Share

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے این اے 207 شہید بینظیر آباد سے آصفہ بھٹو کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی درخواست ایک مرتبہ پھر خارج کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ کے مطابق آصفہ بھٹو کے خلاف پی ٹی آئی امیدوار کے کاغذات نامزدگی بجلی بل کی عدم ادائیگی پر مسترد ہوئے، درخواست گزار کی جانب سے درخواست میں عائد کئے گئے الزامات ایک مرتبہ پھر بے بنیاد ثابت ہوئے، عدالت کی جانب سے بار بار کی ہدایات اور تنبیہ کے باوجود درخواست گزار بجلی کے بقایاجات کی ادائیگی میں ناکام رہا۔

سندھ ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ عدالتی کارروائی کے دوران درخواست گزار کے وکیل تسلی بخش وضاحت فراہم کرنے میں ناکام رہے، آئینی درخواست میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، الیکشن ٹریبونل کی جانب سے ریمیڈی حاصل کرنے کے باوجود درخواست گزار بجلی بل کی ادائیگی میں ناکام رہا۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ بل کا حوالہ نمبر مبینہ طور پر غلط تھا، جو معاملہ ٹریبونل کی کارروائی کے دوران حل کیا جا سکتا تھا، معاملہ انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد ہی سامنے آیا، درخواست میں کوئی نیا اضافی ثبوت یا حقائق نہیں بتائے گے جو پہلے کی درخواست کو خارج کرنے کے بعد اس پر غور کرنے کی ضمانت دیتے ہوں۔

عدالت نے مزید کہا کہ ٹھوس شواہد کی کمی نے عدالت کے سامنے درخواست گزار کا مقدمہ مزید کمزور کر دیا، چونکہ رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے، وہ حلف بھی اٹھا چکی ہیں، اس لئے درخواست مستردکی جاتی ہے۔

عدالت نے کہا کہ اگر درخواست گزار چاہے تو ٹریبونل سے رجوع کرسکتا ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...