Home نیوز پاکستان اے ایس ایف افسر کا بچی سے ناروا سلوک، ایوی ایشن ڈویژن نے رپورٹ طلب کرلی

اے ایس ایف افسر کا بچی سے ناروا سلوک، ایوی ایشن ڈویژن نے رپورٹ طلب کرلی

Share
Share

کراچی: ایئرپورٹ سکیورٹی فورسز کے افسر کا بچی سے ناروا سلوک کا معاملہ، ایوی ایشن ڈویژن نے رپورٹ طلب کرلی۔

یاد رہے کہ اے ایس ایف افسرکے ناروا رویے کا واقعہ 10 مارچ کو جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایوی ایشن ڈویژن نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی۔

ذرائع کے مطابق واقعہ انٹرنیشنل آرائیول پر پیش آیا جہاں بیرون ملک سے آنیوالے باپ کو ملنے کیلئے آگے بڑھنے والی کمسن بچی کو اے ایس ایف کے افسر نے بالوں سے پکڑ کر ایک طرف پھینک دیا تھا۔

اے ایس ایف کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو پرانی قرار دیا گیا تھا تاہم ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے نوٹس پر اے ایس ایف افسر اور دو اہلکاروں کے خلاف تحقیقات مکمل کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق بچی کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والے افسر کو سخت ترین سزا کوٹ مارشل کئے جانے کا امکان ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...