Home کھیل ایشیا کپ،پاکستان نے بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

ایشیا کپ،پاکستان نے بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

Share
Share

لاہور:ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پاکستان نے 194 رنز کا ہدف 40 ویں اوور میں ہی مخص 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، امام الحق 78 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ محمد رضوان نے 63 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

دوسری جانب بنگلادیش کی پوری ٹیم 39 ویں اوور میں 193 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم 64 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4، نسیم شاہ نے 3، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اورافتخار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن یہ آغاز بنگلادیش کیلئے اچھا ثابت نہ ہوسکا، میچ کے دوسرے اوور میں بنگلادیشی اوپنرز مہدی حسن میراز بغیر کوئی رنز کیے نسیم شاہ کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔

بنگلادیش کو دوسرا نقصان پانچویں اوور کی چوتھی گیند پر لٹن داس کی صورت اٹھانا پڑا جب بنگلادیشی بیٹر لٹن داس 16 رنز بنا کر شاہین کا شکار ہوئے۔

حارث رؤف نے بھی آتے ہی دھاک بٹھا دی اور اپنے پہلے ہی اوور میں نعیم کو پویلین واپس بھیج دیا جبکہ اپنے دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر بنگلا دیشی بلے باز توحید کو بھی چلتے کیا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...