Home کھیل ایشیا کپ، پاکستانی باؤلرز ناکام، بھارتی اوپنرز کریز پر جم گئے

ایشیا کپ، پاکستانی باؤلرز ناکام، بھارتی اوپنرز کریز پر جم گئے

Share
Share

کولمبو: ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے تیسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 115 رنز بنالئے۔

کولمبو میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم معرکے میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بولنگ کا فیصلہ پچ دیکھ کر کیا ہے، ہمارا آج کے میچ پر فوکس ہے، ہماری ٹیم اچھا کھیل رہی ہے۔

دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ وہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے، کوشش ہوگی کہ بڑا ٹوٹل بنائیں۔

روہت شرما کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شریاس ایئر کی جگہ کے ایل راہول شامل جبکہ جسپریت بمرا کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستانی ٹیم 3 فاسٹ اور 3 سپنرز کے ساتھ گراؤنڈ میں اتری ہے۔

فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو فہیم اشرف سپورٹ کریں گے، سپنرز میں نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔

ٹاپ آرڈر میں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابراعظم ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنانے کی کوشش کریں گے، محمد رضوان وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا آج ایشیا کپ کے مقابلوں میں 18 ویں بار آمنا سامنا ہو رہا ہے۔

ایشیا کپ مقابلوں میں بھارتی ٹیم 7 ٹائٹلز جیت کر ٹورنامنٹ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان بھی ایشیا کپ کا تاج 2 بار اپنے سر سجا چکا ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...