Home کھیل ایشیا کپ، پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

ایشیا کپ، پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

Share
Share

کولمبو:ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے چوتھے میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا لیے ہیں۔

کولمبو میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ کے اہم معرکے میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارتی اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی، روہت شرما اور شبمن گل نے ایک طرف وکٹ روکے رکھی تو دوسری جانب تیز رفتاری سے رنز بناتے رہے۔

بعد میں شاہینوں نے بھارتی اوپنرز کو قابو کر لیا، بھارتی کپتان روہت شرما 49 گیندوں پر 56 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے جبکہ شبمن گل 52 بالز پر 58 رنز بنا کے شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔

بھارتی ٹیم کی جانب سے اس وقت ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کریز پر موجود ہیں جبکہ بارش کے باعث میچ کو کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا ہے۔

قبل ازیں ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ باؤلنگ کا فیصلہ پچ دیکھ کر کیا ہے، آج کے میچ پر فوکس ہے، ہماری ٹیم اچھا کھیل رہی ہے۔

دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ وہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے، کوشش ہوگی کہ بڑا ٹوٹل بنائیں، ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، کے ایل راہول اور جسپریت بمرا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم 3 فاسٹ باؤلرز اور 3 سپنرز کے ساتھ گراؤنڈ میں اتری ہے، فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو فہیم اشرف سپورٹ کر رہے ہیں جبکہ سپنرز میں شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

بیٹنگ کے شعبہ میں ٹاپ آرڈر میں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابراعظم ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنانے کی کوشش کریں گے، محمد رضوان وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...