Home سیاست بلاول بھٹو کبھی بھی وزیراعظم نہیں بن سکتے:،حافظ نعیم الرحمان

بلاول بھٹو کبھی بھی وزیراعظم نہیں بن سکتے:،حافظ نعیم الرحمان

Share
Share

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کبھی بھی وزیرِ اعظم نہیں بن سکتے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب انتخابات وقت پر کرانے کی بات کرتے ہیں، جبکہ آصف زرداری حلقہ بندیوں کی بات کر رہے ہیں، بلاول اور آصف زرداری عوام کو بیوقوف نہ بنائیں، بلاول بھٹو زرداری کبھی بھی وزیرِ اعظم نہیں بن سکتے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک مقامی دہشت گردوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، اس کے خلاف خاطر خواہ کارروائی نہیں کی گئی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے، سب سے پہلے کے الیکٹرک مافیا کو پکڑنا چاہیے، نیپرا کی سماعت میں کے الیکٹرک کے ظلم کی نشاندہی کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سرجانی ٹاؤن میں کنڈا مافیا کے خلاف آواز اٹھانے پر منتخب کونسلر کو شہید کیا گیا، ٹاؤن چیئرمینز کو اب تک اختیارات نہیں دیئے گئے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں سٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں، سٹریٹ کریمنلز خود ہر ماہ اپنا ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...