Home کھیل ایشیا کپ، شرٹس پر میزبان پاکستان کا لوگو نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی

ایشیا کپ، شرٹس پر میزبان پاکستان کا لوگو نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی

Share
Share

لاہور:ایشیا کپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی شرٹس پر میزبان ملک پاکستان نہ لکھے جانے کی وجہ سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے گزشتہ ایشیا کپ کے دوران میزبان ملک کا نام نہ لکھنے کا فیصلہ کیا اور اے سی سی میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ اسی کے ساتھ میزبان ملک کے ساتھ سال بھی نہ لکھنے کا فیصلہ ہوا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ شرٹس پر سری لنکا 2022 اور یو اے ای 2022 لکھے جانے کی وجہ سے فیصلہ ہوا، شرٹس مختلف لوگو کے ساتھ موجود تھیں اور ایک شرٹ پر صرف سال لکھا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے سی سی کا مقصد شرٹس میں تسلسل لانا تھا تاکہ لوگو میں یکسانیت ہو اور زیادہ لوگوں تک پہنچے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ برس شرٹس پرنٹ ہونے کی وجہ سے میزبان ملک کے نام نظر آئے اور گزشتہ برس کے فیصلے کی روشنی میں صرف ایشیا کپ کے لوگو کا استعمال ہو رہا ہے، اس فیصلے کی وجہ سے سال اور میزبان ملک کا نام شرٹ کے لوگو میں شامل نہیں۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ کے دوران پاکستان کا نام میزبان کی حیثیت سے شرٹ پرنہ ہو نے کی وجہ سے معاملہ اٹھا تھا اور پاکستانی فینز نے اس پر شدید تنقید بھی کی تھی۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...